بی این ایم کے سابق سیکریٹری جنرل اور بی ایس او کے سابق چیئرمین رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے اپنے ایک ٹیوٹ میں صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز وِدآئوٹ بارڈز کے برسلز دفتر کے سربراہ، سوئیڈن کے وزیر اعظم اور امور خارجہ کی وزارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان آرمی کے سابق سربراہ جنرل پرویز مشرف نے ماضی قریب میں اپنے ایک انٹرویو میں بلوچ اور دوسرے ان مخالفین کو قتل کرنے کی تجویز دیا تھا جو بیرون ملک مقیم ہیں پس سوئیڈن کی حکومت کو چاہیئے کہ وہ ساجد قتل کیس کی اس زاویہ سے بھی لازمی طور پر تفتیش کرے” رحیم بلوچ نے اپنے ٹیوٹ کے ساتھ سابق پاکستانی ڈکٹیر جنرل پرویز مشرف کا متذکرہ بالا انٹرویو کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔