خضدار وتربت میں خسرہ وروڈ حادثے سے 2افراد ہلاک، کوئٹہ سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار میں خسرہ سے ایک بچہ ہلاک اور 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔تربت میںروڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ کوئٹہ سے لاش برآمدہوئی ہے۔

خضدار کی یونین کونسل زیرینہ وہیر میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑنے سے ایک دس سالہ بچہ ہلاک جبکہ 4کی حالت غیر ہو گئی۔

خضدار کی یونین کونسل زیرینہ وہیر کے وارڈ شمالی بھگاڑی میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑنے اورصحت کے مراکز کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسداللہ نامی ایک دس سالہ بچہ ہلاک جبکہ 4کی حالت غیر ہوگئی ہے۔

اس سلسلے میں علاقہ مکینوں نے انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر سے فوری ہیلتھ ٹیم بھیجنے کی اپیل کی ہے ۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے کیساک میں گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کیساک میں سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، حادثہ گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا جس میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک شخص شناخت داد جان ولد نور بخش کے نام سے کی گئی ہے۔

اس کی نعش ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مولانا پٹرول پمپ ربیع کوئٹہ روڈ کے کنارے ایک لاش برآمد ہوئی ہے ۔

لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔

پولیس نے لاوارث لاش کو سول ہاسپٹل پہنچا دیا۔

Share This Article
Leave a Comment