کوئٹہ و خضدارمیں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، گوادر سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور خضدارمیں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گوادر میں سمندر سے ایک لاش برآمدہوئی ہے۔

کوئٹہ میں تھانہ کیچی بیگ کے ایریا شہید چوک اسٹریٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عطا اللہ ولد ملک بیگ لانگو،سکنہ لانگو آباد شہید چوک کوئٹہ کے نام سے ہوگئی ہے۔

لاش کو مزید قانونی کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہلاکت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

دوسری جانب ضلع خضدارکے علاقے زہری میں زہری قبیلہ کے گروہی لڑائی میں ایک لڑکا زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیںہو سکی۔

علاوہ ازیں گوادر میں میرین ڈرائیو پدی زر(سمندر) کے مقام پر نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی نعش برآمدہوئی ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص سمندر کنارے پھسل کر میرین ڈرائیو کے پروٹیکشن وال کے پتھروں سے ٹکرا کر سمندر میں گیا ، سر کو چوٹلگنے کی وجہ سے ان کا موت واقع ہوا۔

گوادر پولیس نے نعش کو شناخت کے لئے سول ہسپتال گوادر منتقل کردیا ہے۔

گوادر پولیس نے ورثاء کی تلاش کے لیے تصویر بھی جاری کر دی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment