آزادی پسند رہنما استاد واحد قمبر نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ مقبوضہ بلوچستان جہاں پر تعلیمی پسماندگی کے باوجود ایک ذہین،محنتی، نوجوان ساجد حسین کی صورت میں جدوجہد کرتے ہوئے سویڈن کے ہپسالہ یونیورسٹی تک سفر کرتے ہوئے ملک و قوم اور عوام کی آواز بن کر دنیا کو بلوچ اور بلوچستان میں ہونے والے مظالم اور زیادتیوں سے آگاہی فراہم کرتا ہے، اُسکی ہر محنت ہر سفر اور مشکل حالات صرف اور صرف باضمیر ہی سمجھ سکتے ہیں، بلوچستان کے لیے ساجد حسین ایک آواز تھی جو سویڈن حکومت کو سمجھنا چائیے تھا،۔
ساجد حسین کا عمل اور کردار بلوچ سیاسی تاریخ میں کبھی رائگاں نہیں جائے گا۔
ہم بلوچ سویڈن حکومت سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ آزادی پر یقین رکھنے والے ملک ہونے کی صورت میں شہید ساجد حسین کی موت کو ایک واقعہ قرار دینے کے بجائے قاتلوں کی تحقیق کر کے بلوچ قوم کے ساتھ انصاف کرے گا۔