بلوچستان حکومت نے بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلا و¿ کے پیش نظر جاری لاک ڈاو¿ن میں 19 مئی تک مزید 15 روز کی توسیع کردی۔
بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی ہے اور آج دوپہر 12بجے ختم ہونے والے لاک ڈاو¿ن میں مزید 15 دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے 19مئی تک بڑھادیا ہے۔
بلوچستان میں لاک ڈاو¿ن کے دوران سماجی فاصلو ں کا خیال رکھتے ہوئے خاتون اور بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، بین الاضلاعی و بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند، دس یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی اور سماجی و مذہبی اجتماعات پر بھی پابند ی برقرار رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی ادارے بھی 31 مئی تک بند رہیں گے جب کہ شاپنگ مالز، سنیماگھر، شادی ہالز، ہوٹل، شوروم، درگاہوں اور درباروں پر آمد و رفت پر بھی پابندی رہے گی۔
لاک ڈاو¿ن کے دوران تعمیراتی سامان فراہم کرنی والی دکانیں وگودام، اشیاءخوردونوش کی دکانیں، زراعت سے منسلک کاروبار، پیٹرول پمپ،کال سینٹرز، غیر سرکاری و فلاحی نتظیموں کے دفاترکھولنے کی اجازت ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جن دکانوں، کاروباروں اور دفاتر کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے انہیں کورونا وائر س سے بچائو کی حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔