شیرانی میں روڈ حادثہ، خاتون و بچہ ہلاک ،ہرنائی سے مسخ شدہ لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے شیرانی میں روڈحادثے سے خاتون و بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ ہرنائی سے ایک مسخ شدہ لاش برآمدہوئی ہے ۔

شیرانی میںڈی آئی خان قومی شاہراہ سروبئی کے مقام پر ژوب سے آنے والا مزدہ (ٹرک)بے قابو ہوکر خانہ بدوشوں کے قافلے کو بچاتے ہوئے گیس ٹینکر میں جا ٹکرایاجس کے نتیجے میںایک خاتون اور بچہ موقع پر ہلاک جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

اسکے علاہ بے قابو ٹرک کی ٹکر سے خانہ بدوشوں کا ریوڑ میں موجود متعدد بکریاں، دنبے اور گدھے مزدہ کی ٹکر سے بھی ہلاک ہوگئے ۔

مزدہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دوسری جانب ہرنائی سےایک مسخ شدہ لاش برآمدہوئی ہے ۔

لاش کی شناخت ارشاد محمود ولد بشیر احمد رہائشی شیخوپورہ کے نام سے ہوگئی ۔

لاش کچھ ہرنائی روڈ سے تقریباً دوکلیومیڑ ویرانے میں لیویز والوں کو ملی۔

کچھ ضلع زیارت لیویز نے لاش کوتحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو کچھ روز قبل ہرنائی کراس سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment