امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگی ساز و سامان افغان سکیورٹی فورسز نے چھوڑا ہے امریکا نے نہیں چھوڑا۔
امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا نے افغانستان میں کوئی ملٹری سازو سامان دہشتگردوں کیلئے نہیں چھوڑا، محدود تعداد میں کچھ اسلحہ اور ائیر کرافٹ کابل میں چھوڑے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جس جنگی ساز و سامان کی بات ہوتی ہے وہ افغان فورسز کیلئے تھا، اسلحہ و سامان افغان سکیورٹی فورسز نے چھوڑا ہے امریکا نے نہیں چھوڑا۔
واضع رہے کہ پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا تھا کہ افغانستان میں حالات ہماری پالیسی سے نہیں بلکہ انخلا کی ناقص پالیسی کے باعث خراب ہوئے۔ نیٹو انخلا کے بعد رہ جانے والے جنگی آلات پاکستان کیلئے ہی نہیں پورے خطے کیلئے مسئلہ ہیں۔