افغانستان سے داخل ہونیوالے 3عسکریت پسند ہلاک کئے،تاجکستان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

تاجکستان نے کہا ہے کہ اس نے ایک ’دہشت گرد گروپ‘ کے 3 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے جو پڑوسی ملک افغانستان سے ملک میں دراندازی کرنے کے لیے آئے تھے۔

خبر رساں ایجنسی کبار نے جی کے این بی سیکیورٹی سروس کے اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ایک دہشت گرد تنظیم کے تین ارکان نے 29-30 اگست کی درمیانی شب تاجک-افغان سرحد کی خلاف ورزی کی اور 9 ستمبر کو تاجک قومی تعطیل سے قبل دہشت گردانہ کارروائی کرنے کے لیے کیورون گاؤں کی جانب بڑھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دہشت گرد گروپ کے تین ارکان نے 5 ستمبر کے اوائل میں ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا جس کے بعد انہیں ہلاک کر دیا گیا۔

یہ تینوں افراد تاجک باشندے تھے جن کا تعلق جماعت انصار اللہ گروپ تھا جو ایک جہادی گروپ ہے جس میں شامل زیادہ تر تاجک نسلی گروہ شامل ہیں، اس کا تعلق ازبکستان کی اسلامک موومنٹ ہے جو طالبان کے قریب ہے۔

سابق سوویت یونین میں شامل تاجکستان کم آبادی والا، غریب، پہاڑی ملک ہے جہاں یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ جنگ زدہ جنوبی پڑوسی ملک میں طالبان کی اقتدار میں واپسی ملک کو غیر مستحکم کر سکتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment