افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد کا حملہ،17 فوجیوں سمیت 53 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افرد کے حملے میں17 فوجیوں سمیت 53 افراداہلکارہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابقمسلح افراد کے حملے میں مرنے والوں میں 17 فوجی اور 36 شہری رضاکار فوجی شامل ہیں۔

مسلح افرادکے حملے میں 30 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

برکینا فاسو کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی حملے میں شدت پسندوں کے بیشتر جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا ہے تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برکینا فاسو میں 28 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جس سے متعلق حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment