بلوچ کسی ایسے شخص سے مکالمہ نہیں کرینگے جو اپنے ناشتے کا شیڈول بھی نہ بنا سکے، ڈاکٹر اللہ نذر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آزادی پسند بلوچ رہنمااور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو مخطاکب کرتے ہوئے کہا کہ

انوار کاکڑ ! آپ کو اس فوج نے منتخب کیا ہے جس کے ہاتھوں پر ہزاروں بلوچوں کا خون ہے۔ اس کے دونوں ٹُولوں کو بلوچ نے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسے شخص سے مکالمہ نہیں کرے گا جو اپنے ناشتے کا شیڈول بھی نہ بنا سکے۔ دوسری بات یہ کہ بلوچ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے طاقت کے استعمال کا سامنا کر رہے ہیں۔ صرف اگست کے مہینے میں 65 بلوچ طلباء کو اغوا کرکے لاپتہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی ڈیپ ریاست کے مجرموں کا احتساب کرے۔

https://twitter.com/IamDANBaloch/status/1698661046372680191?t=ma1B4RXBbnJsS4lQufSw5g&s=09
Share This Article
Leave a Comment