گوادر میں پاکستان بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2افسران سمیت 3 ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر شہر میں پاکستان بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں 2افسران سمیت عملے کے 3 ارکان ہلاک ہو گئے۔

ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق گوادر میں پاکستان بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکارہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں پاکستان بحریہ کے 2 افسران سمیت عملے کے 3 ارکان ہلاک ہو گئے۔

ہلاک اہلکاروں میں پائلٹ لیفٹیننٹ کمانڈر جواد، معاون پائلٹ لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ اور ٹیکنیشن حسنین شامل ہیں۔

پاکستان بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر دوران پروازقلابازیاں کھاکر زمین پر گر جاتا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment