افغانستان : طالبان نے میوزک بجانے پر6 افراد گرفتارکرلئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان میں طالبان حکومت نے میوزک بجانے پر6 افراد کوگرفتارکرلیا ہے ۔

افغانستان کی اخلاقی پولیس نے ایک گھر سے موسیقی کی آواز آنے پر چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔

افغان طالبان کی اخلاقی پولیس نےموسیقی بجانے کے الزام میں چھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے ٹولو نیوز کی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ شمالی صوبے بلخ میں پیش آیا جہاں ایک گھریلو نوعیت کی تقریب جاری تھی۔

طالبان کے ایک مقامی اہلکار کے مطابق ان افراد کو افغان شہر مزار شریف سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں ایک گھریلو تقریب میں موسیقی بجائی جارہی تھی۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ طالبان حکومت موسیقی کے فروغ کو "بدعنوانی” کی ایک شکل قرار دیتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ موسیقی "نوجوانوں کی گمراہی اور معاشرے کی تباہی” کا سبب بنتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment