کوئٹہ میں پاکستانی فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںکوئٹہ میں پاکستانی فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ، ہزار گنجی میں قابض پاکستان کے ذیلی فورس پولیس کی ایک گاڑی کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ گشت کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ دستی بم کے دھماکے میں گاڑی میں سوار تین اہلکار زخمی ہوگئے جن میں دو شدید زخمی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے مقصد کے حصول تک جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment