بلوچستان : ایک مہینے میں 839 ٹریفک حادثات میں 27 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کی اہم ترین شاہراہوں پر ایک ماہ میں 839 روڈ ٹریفک کے حادثات پیش آئے جس کے باعث 1256 افراد زخمی ہوئے جبکہ روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر (MERC) 1122 مرک بلوچستان کے ماہانہ روڈ ٹریفک کے حادثات و واقعات کی کارکردگی کے اعداد و شمار 2023 کی جاری رپورٹ کے مطابق ماہِ اگست میں بلوچستان کی اہم ترین شاہراہوں پر روڈ کے مختلف ٹریفک کے حادثات کے واقعات 839 پیش آئے جس کے باعث 1256 افراد زخمی ہوئے جبکہ 27 افراد ہلاک ہوئے۔

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر (ایم،ای،آر،سی) 1122 مرک بلوچستان کے جاری ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ روڈ ٹریفک کے حادثات وندر لسبیلہ کے مقام N-25 پر درج رپورٹ ہوئے، درج رپورٹ کے مطابق وندر لسبیلہ کے مقام پر روڈ کے مختلف ٹریفک کے 129 واقعات پیش آئے۔ جسکی وجہ سے 156 افراد زخمی جبکہ N-25 وندر لسبیلہ کے مقام پر مختلف روڈ ٹریفک کے حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ جن کو میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122 وندر اور ٹیارہ سینٹر کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فرسٹ ایڈ فراہم کی۔

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر(ایم،ای،آر،سی) 1122 مرک بلوچستان کے ماہانہ روڈ ٹریفک کے حادثات و واقعات کی کارکردگی کے اعداد و شمار 2023 کی جاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی اہم ترین شاہراہیں جن میں (این 25) لکپاس، مستونگ۔ قلات۔ باغبانہ، خضدار۔ درکالہ، خضدار۔ کوراڑو، خضدار۔ ٹیارو لسبیلہ۔ وندر، لسبیلہ۔ سرنان، پشین۔ چمن،چمن (این 50) زیارت کراس، پشین۔ نسائی، قلعہ سیف اللہ۔ شنکئ، قلعہ سیف اللہ۔ بدین زئی، ژوب۔ مانیخو، شیرانی۔ (این 85) گدر، سوراب۔ (این 65) گوکورٹ، کچھی۔ بختیار اباد، سبی۔کیٹل فارم، جعفر آباد۔ اور (این 70) مختیار، لورالائی کے اعداد و شمار شامل ہیں۔

واضح رہے دو طرفہ روڈ کے نا ہونے کی وجہ سے بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر روڈ ٹریفک کے حادثات کا سلسلہ تھم نا سکا ہے ۔بلوچستان کی اہم ترین شاہراہوں پر روڈ ٹریفک جیسے حادثات کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment