بسیمہ میں سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی میں 5 مشتبہ افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بسیمہ میںکائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے ایک مبینہ کارروائی میں5 مشتبہ افراد کی ہلاکت اور 3 کی فرارہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔

سی ٹی ڈی نے دعویی کیا ہے کہ واشک کے علاقے بسیمہ میں فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس سے 5 افراد ہلاک اور 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جو خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان نے اپنے دعوے میں مزید کہنا تھا کہ مشتبہ افرادکے قبضے سےاسلحہ و گولہ باود برآمد کی گئی ہےاور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضع رہے کہ اب تک ہلاک افراد کی شناخت ودیگر تفصیلات میڈیا کو جاری نہیں کی گئی ۔

سی ٹی ڈی لاپتہ افراد کے جعلی مقابلوں میں قتل وجبری گمشدگیوں کے سنگین جرائم میں متنازع پائے جاتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment