پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ داد شاہ بلوچ کی فیملی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کی عدم بازیابی کیخلاف آج ہفتہ کو کراچی پریس کلب پر احتجاج ہوگا۔
لاپتہ داد شاہ بلوچ کے اہل خانہ ہفتہ کو کراچی پریس کلب کے سامنے ٹوکن بھوک ہڑتالی کیمپ اور اتوار کو داد شاہ بلوچ کی بحفاظت رہائی کے لیے پریس کلب سے آرٹس کونسل کراچی تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔
داد شاہ کی فیملی نے ہم تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل ہونے کی درخواست کی اور داد شاہ بلوچ کی بحفاظت اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔