بلوچ قوم دوست رہنما عبدالنبی بنگلزئی نے اپنے بیان میں کہا 28 اگست 2023 کو سبی سے آئی نوراتون (نورخاتون) یونائیٹڈ ہوٹل شال میں اپنے بچوں عبدالغفار اور بیٹی کے ساتھ مقیم تھیں کہ انھیں بچوں سمیت غیرآئینی اور غیرقانونی حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا گیا۔
انھوں نے کہا ہم سرکاری اداروں کی اس ناروا کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہیں ، نوراتون اور ان کے بچوں کو فوری بازیاب کیا جائے۔
عبدالنبی بنگلزئی نے کہا جبری گمشدگی انسانیت کے خلاف جرم ہے جس پر ہمیں یکساں غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر اس کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔پاکستانی فورسز نے ایک بیمار خاتون کو ان کے انتہائی کمسن بچوں سمیت جبری لاپتہ کرکے اذیت خانے میں بند کر رکھا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان بلوچ قوم کو اپنے شرائط پر اپنے سامنے جھکانے کے لیے اجتماعی سزا کا سہارہ لے رہا ہے۔ بچوں اور خواتین کے اغواء کا قابل نفرت عمل پاکستان کے انہی مظالم کا تسلسل ہے۔