کراچی پولیس کے ہاتھوں تشدد سے نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی کی پولیس نے تشدد کرکے ایک نوجوان کوہلاک کردیا۔

پولیس کی تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت نعمت اللہ شیرانی کے نام سے ہوگئی ہے ۔

نعمت اللہ شیرانی کےخاندانی ذرائع کے مطابق نعمت اللہ کراچی روزگار کیلئے گئے تھے ،کراچی پہنچتے ہی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا اور اِن پر الزام لگایا کہ اِن سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے نعمت اللہ سے رشوت طلب کی اوررشوت کا بندو بست نہ ہونے پر پولیس نےشدید تشدد نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔

فیملی کا کہنا ہے کہ اب پولیس نے ایک اور الزام لگایا ہے کہ نعمت اللہ شیرانی نے خودکشی کی ہےجو سراسر جھوٹ ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل دو کمسن بلوچ بھائیوں کو مشتبہ قرار دیکر کراچی پولیس نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جس کاویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد ایس ایچ اور دیگراہلکارمعطل ہوگئے تھے ۔

Share This Article
Leave a Comment