وندر میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص ہلاک، خضدار سے ڈرائیور گاڑی سمیت لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے وندر میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ناکہ کھارڑی کے قریب مین ایکو شاہراہِ پر سبزیوں سے لوڈ گاڑی کراچی کی جانب جارہی تھی کہ کراچی سے کوئٹہ کی جانب جانے والی کوچ سے ٹکرا گئی جس کے باعث پک اپ میں سوار ایاز ولد براد قوم خاصخیلی ساکن کاٹھوڑ بیلہ جائے وقوعہ پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اختر محمد ولد عید محمد محمد یعقوب ولد محمد اکرم عباس ولد نامعلوم عبدالجبار ولد عبد الوہاب محمد یونس ولد عبد الوہاب نامی پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کوایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کیا گیا جبکہ وندر پولیس نے حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ہلاک ہونے والے شخص کی نعش کو وندر کے سرکاری ہسپتال میں پہنچانے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش کو ورثاءکے سپرد کر دیا جبکہ حادثے کی شکار ہونے والی دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب خضدار سے کراچی جانے والی شہزور گاڑی نمبر4306 گزشتہ رات خضدار سے کراچی کے لئے روانہ ہوئی مگر تاحال کراچی نہیں پہنچ سکی اور نہ ہی ڈرائیور سے رابطہ ہو پا رہا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق ڈرائیور کا نمبر مسلسل بند ہےجس اس خدشئے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اسے فورسز نے جبری گمشدگی کانشانہ بنایا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment