مس ورلڈ کے انتخاب کا مقابلہ انڈین کشمیر میں کرنیکا اعلان

0
120

مقابلہ ’مس ورلڈ‘ رواں برس انڈیا میں ہوگا، جس کے تحت فائنل کا مقابلہ جموں و کشمیر کرانے کا اعلان کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے ’ایجنسی فرانس پریس‘ (اے ایف پی) کے مطابق ’مس ورلڈ‘ کی منتظم جولیا مورلے نے ’مس ورلڈ 2022‘ کیرولینا بلاوسکی، مس انڈیا سینی شیٹی، مس ورلڈ کیریبین ایمی پینا اور مس ورلڈ انگلینڈ جیسیکا گیگن سمیت دیگر کے ہمراہ سری نگر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 71 واں مس ورلڈ کا مقابلہ بھارت میں ہوگا۔

جولیا مورلے نے جموں کشمیر کی خوبصورتی اور ثقافت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 140 ممالک کے افراد دنیا کی جنت دیکھیں گے۔

ان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں موجود دیگر دوشیزاؤں نے بھی کشمیر کی خوبصورتی، مہمان نوازی اور ثقافت کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ سب اور ان کے اہل خانہ و دوست کشمیر آنے کے لیے بے تاب ہیں۔

سالانہ ہونے والے ’مس ورلڈ‘ کے مقابلے ایک ماہ تک چلیں گے جو نومبر کے وسط سے لے کر دسمبر کے وسط تک چلیں گے۔

انڈیا میں ہونے والے 71 ویں مس ورلڈ کے مقابلوں میں مجموعی طور پر 140 ممالک کی دوشیزائیں شرکت کریں گی اور بھارت میں 1996 کے بعد پہلی بار وہاں مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔

انڈیا کے مختلف شہروں جن میں دارالحکومت دہلی، ممبئی اور دیگر شہر بھی شامل ہیں وہاں مقابلوں کا انعقاد ہوگا جب کہ فائنل کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here