کوئٹہ سے فورسز ہاتھوں نوجوان جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سریاب کے علاقے منیر احمد روڈ پر پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر گھر میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں تھوڑ پھوڑکرنے بعد ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت محمد حسن ولد محمد اکرم بنگلزئی کے نام سے ہوگئی ہے ۔

محمد حسن کے رشتہ داروں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فورسز اہلکار رات گئے گھر سے محمد حسن بنگلزئی کو زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

اس سے قبل محمد حسن کے رشتہ دار جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں، محمد حسن کے اہلخانہ نے محمد حسن کی فوری باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment