افغانستان میں خواتین کی خودکشیوں میں اضافہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغانستان میں خواتین کی خودکشیوں اور خودکشی کی کوششوں کی تعداد میں پریشان کن اضافہ ہوا ہے۔

اخباردی گارڈین نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک سال کے دوران، ” خودکشی کی ریکارڈ شدہ اموات اور کوشش سے زندہ بچ جانے والوں میں 75 فی صد سے زیادہ خواتین تھیں۔”

اخبار کے مطابق،”افغانستان میں خواتین کے لیے زندگی انتہائی محدود ہو چکی ہے اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے افغان خواتین کی خودکشیوں میں حیران کن اضافے کے بارے میں "خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔”

اخبار نے کہا ہےکہ طالبان کی حکومت نے اس رجحان کے بارے میں کوئی اعداد و شمار شائع نہیں کیے ہیں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو بھی یہ تعداد کو شئیر کرنے سے منع کیا ہے۔

تاہم، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں نے نجی طور پر اگست 2021 سے اگست 2022 تک معلومات شئیر کرنے پر رضامندی ظاہر کی تاکہ صحت عامہ کےاس ہنگامی بحران کو اجاگر کیا جا سکے جس نے افغانستان کو دنیا کے ان چند مقامات میں سے ایک بنا دیا ہے جہاں مردوں سے کہیں زیادہ بڑی تعداد میں خواتین خود کشی کرتی ہیں۔

افغان خواتین کے لیے اقوامِ متحدہ کی ڈپٹی نمائندہ ایلیسن ڈویڈیان نے اخبار کی رپورٹ کو شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ”افغانستان میں ذہنی صحت کاایک بحران ابھر رہا ہے جس کی وجہ عورتوں کے حقوق کا بحران ہے۔”

Share This Article
Leave a Comment