پنجگور میں پاکستانی فورسز پر بم حملہ،تمپ میں خاتون فائرنگ سے زخمی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز پر بم حملہ ہوا ہے جبکہ تمپ میں خاتون فائرنگ سے زخمی ہوگیا ہے ۔

ضلع پنجگور میں کیڈٹ کالج پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج پر مسلح افراد گرنیڈ لانچر فائز کئے جو گیٹ کے ساتھ واقع واچ ٹاور پر لگے جس سے گارڈ روم کے شیشے ٹوٹ گئے۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خواتین زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے خاتون کی شناخت زلحیہ حیات کے نام سے ہوگئی ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب رات نو بجے تمپ کور جو میں مسلح افراد نے کماش حیات کے گھر پر دھاوا بولا اور فائرنگ کی جس کی وجہ سے حیات کی بیٹی بانُک زلحیہ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ایک بار تمپ اور پھر تربت کے اسپتال میں لے جایا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ گروہ سے ہے ۔

واضع رہے کہ اس سے قبل فورسز نے 2022 میں زلحیہ حیات اور امیر حیات کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا تھا اور الزام لگایا تھا کہ وہ فدائی کرنے جارہے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment