خضدار میں فورسز پربم حملہ ، اسلام آباد سے بلوچستان کا رہائشی لاپتہ

0
165

بلوچستان کے علاقے خضدار میں فورسز پر حملہ ہوا جبکہ اسلام آباد سے بلوچستان ایک رہائشی جبری طور پر لاپتہ ہوگیا ہے ۔

خضدار میں پولیس روڈ کے قریب پولیس کی گاڑی پر کریکر حملہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں اسد اللہ نامی پولیس ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

دھماکہ سے پولیس موبائل متاثر ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے واقع کی تحقیقات شروع کر دی۔

دوسری جانب کوئٹہ کا رہائشی نوجوان طالب پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوگیا۔

لاپتہ نوجوان طالب علم کی شناخت حضرت عمر ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ سی ڈی اے اسلام آباد میں سول انجینئر ہے، سی ڈی اے اسلام آباد سے فیض آباد کی طرف آتے ہوئے بھائی لاپتہ ہوگیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کے بھائی عجب خان ناصر کے مطابق 23 اگست سے بھائی سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here