پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی میں لیاری سے پولیس نے ایک مبینہ بھارتی جاسوس اور اس کے مقامی سہولت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق پولیس اور خفیہ ایجنسی نے مشترکہ طور پر کلاکوٹ کے علاقے میں چھاپہ مار کر اکھل دیو اور ظہور احمد کو گرفتار کیاہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس سے 2 بھارتی پاسپورٹ، ایک پستول، غیر ملکی کرنسی، 6 موبائل فون، ایک ٹیبلٹ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی نے دعویٰ کیا کہ اکھل دیو ایک بھارتی جاسوس ہے جس نےپاکستان میں مختلف اہم اور حساس تنصیبات کا جائزہ لیا، تاہم ایس ایس پی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔