ژوب وڈیرہ مراد جمالی میں روڈ حادثات سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ژوب اورڈیرہ مراد جمالی میں روڈ حادثات سے 3افرادہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

ژوب میں ڈیر ہ غازی خان شاہراہ مغل کوٹ سروبئی کے مقام پر کوئٹہ سے ڈیرہ جانے والے ٹینکر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹینکر پہاڑ میں جا ٹکرایا۔

ٹینکر میں سوار ڈرائیو اور کنڈیکٹر محمد زاہد اور احسان اللہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔

دونوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے ۔

دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں مسافر ویگن الٹنے سے ایک مسافرہلاک جبکہ 7زخمی ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گنداواہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر ویگن لانڈھی اور نوتال کے درمیان میں ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی ۔

ون الٹنے کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمیوں کوفوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment