تشدد و انتہاپسندی کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے، پوپ فرانسس

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ مذاہب کا منافرت پر اکسانےکے لیے استعمال بند کیا جائے۔

پوپ فرانسس نے مذاہب کے نام پر تشددکا شکار افراد کے دن پر خصوصی پیغام دیا کہ تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کےلیے مذہب کا استعمال بندکیا جائے، قتل، دہشتگردی، جبر اور جلاوطنی کے لیے بھی خداکا نام استعمال کیا جانا بندکیاجائے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پرعالمی سطح پر غور و فکرکا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں چوکس رہنےکی ضرورت ہے، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تشدد اور امتیازی سلوک کو جڑ نہیں پکڑنی چاہیے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے تصور اور استعمال کو ذمہ دارانہ انداز میں پیش کرنےکی ضرورت ہے، مصنوعی ذہانت کا استعمال اخلاقی عکاسی، تعلیم اورقانون کے دائرے تک بڑھایا جانا چاہیے۔

اس سے قبل ماضی میں بھی پوپ فرانسس انٹرنیٹ کےدانشمندانہ استعمال کامشورہ دے چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment