پاکستان کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزا میں پیش اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی فورسز نے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی کی۔
اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4مسلح افراد بھی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔