بلوچستان کے علاقے شیرانی اور کوئٹہ میں خسرہ اورروڈ حادثے سے 2 بچوں سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے۔
شیرانی کے علاقے شرن پائے محمد میں دس دن کے دوران خسرہ سے تاحال 2 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں متاثرہیں۔
کہا جارہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شیرانی اور محکمہ صحت اب تک متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں نہ بھیج سکی۔
انتظامیہ کی غفلت کے باعث مزید بچوں کی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
دوسری جانب کوئٹہ میں ایک ٹریفک حادثہ سے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس کے مطابق منگل کو ئٹہ کے علا قے مغربی بائی پاس جبل نور کے قریب پاس موٹر سائیکل اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پرہلاک ہو گیا۔
پو لیس نے لا ش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔
مزید کارروائی جا ری ہے ۔