بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آج علی صبح پاکستانی فورسز نے تمپ کلبر کے پہاڑی سلسلے میں قائم تنظیم کے گوریلا کیمپ کو گھیر کر اس پر حملے کی کوشش کی لیکن گوریلا دستوں نے حملے کی اس کوشش کو ناکام بناکر اپنے ساتھیوں کو بخاظت کیمپ سے نکال دیا اس دوران فورسز نے کے ساتھ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے جھڑپ میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔
بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ گوریلا دستوں کے خلاف ریاست کی حالیہ فوجی آپریشن مکمل ناکامی سے دوچار ہوچکے ہیں، شکست خوردہ فورسز عام آبادیوں میں بزرگوں و خواتین کو اپنی جاریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا قابص فورسز کے انخلاء تک ہماری جنگ جاری رہیگی۔
تمپ میں فورسز کے حملے کو پسپا کرکے متعدد اہلکار ہلاک کیئے ۔بی آر اے
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Leave a Comment
Leave a Comment