آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے، صدرپاکستان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صدر عارف علوی نے واضح طور پر تردید کی ہے کہ انہوں نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ 2023 اور پاکستان آرمی ایکٹ 2023 پر دستخط نہیں کیے۔ البتہ ان کے عملے نے ان کی مرضی اور حکم کو مجروح کیا۔

اتوار کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر عارف علوی نے کہا کہ خدا گواہ ہے کہ انہوں نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے کیوں کہ وہ ان قوانین سے متفق نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ دونوں بل مقررہ وقت کے اندر واپس ارسال کر دیں تاکہ انہیں غیر مؤثر بنایا جا سکے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ صدر عارف علوی نے یہ احکامات تحریری طور پر دیے تھے یا یہ زبانی حکم تھا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے عملے سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا وہ دونوں بل واپس جا چکے ہیں۔ ان کے بقول انہیں یقین دلایا گیا کہ وہ بل واپس جا چکے ہیں۔

صدر عارف علوی نے دعویٰ کیا کہ انہیں آج پتا چلا کہ ان کے عملے نے ان کی مرضی اور حکم کو مجروح کیا۔

ان کے بقول جیسا کہ اللہ سب جانتا ہے، وہ انشااللہ معاف کر دے گا۔ لیکن "وہ ان لوگوں سے معافی مانگتے ہیں جو ان قوانین سے متا ثر ہوں گے۔”

دوسری طرف وزارتِ قانون و انصاف نے صدر علوی کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment