خضدار،وندر وپسنی میں ٹریفک حادثات، 4افرادہلاک ، متعدد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار،وندر اورپسنی میں تین مختلف ٹریفک حادثات میں 4افرادہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

خضدار کے علاقہ سب تحصیل زیدی میں موٹر سائیکل اور ویگن کے درمیان خطرناک تصادم سے 2افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔

حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے۔

حادثہ میں متعدد لوگ بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

ویگن سندھ سے خضدار اور موٹرسائیکل سوار خضدار سے کھوڑی جارہے تھے۔

دوسری جانب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرناکہ کھارڑی کے قریب ٹوڈی کار اور ٹرالر کے مابین تصادم سےایک شخص ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سونمیانی وندر کے علاقے ناکہ کھارڑی کے قریب مین ایکو شاہراہ پر ٹوڈی کار اور ٹرالر کے مابین تصادم کے باعث ٹوڈی کار میں سوار شوکت علی، امان اللہ اور صدام دین ولد ولی خان زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے صدام دین ولد ولی خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجبکہ دیگر دونوں زخمیوں کو ریسکیو سینٹر 1122 وندر کے عملے نے طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج کے لیے ایدھی فانڈیشن کے ایمبولینس کے ذریعے کراچی ریفر کر دیا۔

ٹوڈی کار میں سوار افراد کا تعلق اوتھل سے بتایا جاتا ہے جو کہ اوتھل سے کراچی کی جانب جارہے تھے کہ ناکہ کھارڑی کے قریب مین ایکو شاہراہ پر ٹرالر سے ان کی ٹوڈی کار کا تصادم ہوا۔

وندر پولیس نے واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹرالر کو اپنی تحویل میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد ہلاک ہونے والے شخص کی نعش کو اس کے ورثا کے سپرد کردیا گیا۔

علاوہ ازیںضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میںایک ٹریفک حادثے میںایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پسنی میں کلگ کراس کے مقام پر ڈمپر گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارانور ولد موسیٰ نامی شخص موقع پر ہلاک جبکہ نور محمد ولد گل محمد نامی شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment