نگراں حکومت آتے ہی وڈھ میں ڈیتھ اسکواڈ کوکھلی چھوٹ مل گئی، بی این پی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں نگران حکومت قائم ہوتے ہی ڈیتھ سکواڈ کے سربراہ کی جانب سے بے گناہ عبداللہ جان بارانزئی مینگل، امان اللہ شیخ مینگل کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمیںاس بات کا یقین تھا کہ نگران حکومت کے آتے ہی ڈیتھ سکواڈ کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا تاکہ بلوچستان میں نہ ختم ہونے والی خون کی ہولی کھیلی جائے جس کی ابتداءان لوگوں کو شہید اور ایک سالہ بچے اور ڈرائیور کو زخمی کرنے سے کر دی گئی ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالانکہ چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی کو پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ، سردار اسد اللہ مینگل نے مکمل اختیار دیدیا ہے اور وہ اپنے زبان پر آج بھی کھڑے ہیں ۔فریقین دوئم کی جانب سے اختیار نہ دینے کا مقصد شر پھیلانا اور قتل وغارت گری کا نیا سلسلہ شروع کرنا تھا۔ اب تو ڈیتھ سکواڈ بلوچستان میں مزید مضبوط ہو چکی جب ملکی ارباب و اختیار کی آشیرباد ایسے لوگوں کو حاصل ہو گی تو یقینا بلوچستان کے امن و امان کو تہہ و بالا کرنا کوئی مشکل کام نہیں ۔

پارٹی بیان میں ا س پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور پہلے بھی کہا کہ وڈھ کا مسئلہ سیاسی ہے جو پی ڈی ایم حکومت کے ختم ہوتے ہی یہ سلسلہ شروع کیا گیا جو ہمارے موقف کی تائید ہے۔ الیکشن سے قبل بلوچستان میں بحرانی حالات پیدا کر کے صاف شفاف الیکشن پر اثر انداز ہو کر اپنے مرضی و منشاءکے نتائج لانے کا ارادہ ہے ۔کئی آمر آئے تو گئے لیکن انہوں نے جتنے بھی ظلم کئے اس سے کوئی نتائج اخذ نہ کیا جا سکا اس لئے حالات کو تباہی کی جانب نہ دھکیلا جائے ۔

Share This Article
Leave a Comment