قلات میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

0
106

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلات میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے قلات میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے جمعہ اٹھارہ اگست کو قلات اور منگچر کے درمیان مہلبی ہوٹل کے قریب پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ قافلے میں شامل ایک ٹرک شدید حملہ کی زد میں آیا، جس سے قابض فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here