زہری میں گولی لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ،کوئٹہ سے ایک لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں گولی لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ کوئٹہ سے فورسز ہاتھوں نوجوان جبری طور پر لاپتہ ہوگیاہے۔

زہری کے علاقے بلبل میں نوجوان سے اتفاقیہ طور پر بندوق چل گئی ۔ گولی لگنے سے نور احمد ولد خدا بخش شدید زخمی ہوئے جن کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

دوسری جانب کوئٹہ کے اے ون سٹی ایریامیں گذشتہ روز صبح ساڑھے چار بچے پاکستانی سیکورٹی فورسز نےایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت نبی بخش بلوچ ولد جان محمد کے نام سے ہوگئی ہے جوضلع کیچ کے علاقے بالگتر کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment