مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ، 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرک اور پک اپ گاڑی میں تصادم سے 3ا فراد ہلاک ہوگئے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع گوادر کے تحصیل اورماڑہ اور تحصیل پسنی کے درمیان مکران کوسٹل ہائی وے پرڈوسی کے مقام پر ٹرک نے پک اپ گاڑی کو کچل دیا۔

حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے کوسٹل ہائی وے پولیس کی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ہیوی مشینری کے ذریعے لاشیں نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment