بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایک ٹریفک حادثے میں 2 افرادہلاک ہوگئے جبکہ قلات سے ایک لاش برآمدہوگئی ہے ۔
ہرنائی میں ڈومیارہ کے مقام پر گاڑی کھائی میں گر گئیجس کے نتیجے میں 2 افرادہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاک افراد اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب قلات کے پہاڑی علاقے نرمک سے ایک شخص کی لاش برآمدہوگئی ہے ۔
لاش کو شناخت کیلئے آر ایچ سی منگچر منتقل کردیا گیا۔
لیویز ذرئع کے مطابق مقتول کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔