بلوچستان کے علاقے تربت ، منگچر اور پنجگور میں پاکستانی فورسز کیمپ و چوکی اور بجلی گرڈ اسٹیشن پر تین حملے ہوئے ۔
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گذشتہ شب فورسز چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق تربت ائیرپورٹ چوک پر قائم فورسز چوکی پر مسلح افراد نے خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کیا ہے ۔
حملے میں فورسز کو جانی نقصان کے اطلاعات ہیں۔
حملے کے بعد فورسز اہلکاروں نے آبادی پر کافی دیر تک فائرنگ کیا۔
دوسری جانب ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد نے فورسز کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
جبکہ فورسز کی جانب سے بھی شدید فائرنگ کی گئی اور آبادی کی طرف فائرنگ سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔
تاہم ابتک جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئے ہیں۔
دریں اثنا پنجگور میں نامعلوم افراد نے بجلی گرڈ اسٹیشن پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ہے ۔
حملے کے نتیجے میں شہر میں بجلی کی سپلائی جزوی طور پر معطل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ہینڈ گرنیڈ گرڈ اسٹیشن کے احاطے میں گرکر پھٹ گیا۔
گرینڈ پھٹنے سے گرڈ اسٹیشن کا سسٹم جزوی طور پر متاثر ہوا، جس سے ایک ہیوی 10/13 کے ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا ہے جس سے تسپ عیسیٰ اور سوردو فیڈرز سمیت، گرڈ اسٹیشن کی بجل معطل ہوگئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔