جعفرآباد، لورالائی وقلات میں ٹریفک حادثات، بچی سمیت3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے جعفرآباد، لورالائی اورقلات میں مختلف ٹریفک حادثات سے بچی سمیت3 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ہفتہ کو جعفرآباد کے علا قے ڈیرہ اللہ یار کے قریب سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار ٹرک کی ٹکرسے بچی ہلاک ہو گئی ۔

ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک قبضہ میں لے لیا۔

دوسری جانب لورلائی کے علا قے کوئٹہ روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔

ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

انتظامیہ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ ہسپتال میں متوفی کی نعش کی شناخت کر کے لاش کو ورثاءکے حوالے کر نے کی مدد کی جا ئے ۔

علاوہ ازیں قلات میں ٹریفک حادثے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ مکی مسجد مغلزئی کے مقام پر مزدا گاڑی کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرالر گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں مزدا گاڑی کے کنڈکٹر عطااللہ سکنہ کوئٹہ موقع پر ہلاک جبکہ مزدا گاڑک کے ڈرائیور روزی خان ولد وزیر خان اچکزئی سکنہ کوئٹہ شدید زخمی ہوگیا ۔

نعش اور زخمی افراد کو قلات پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر محکمانہ کارروائی کے بعد کوئٹہ ریفر کیا گیا ۔

مزید کارروائی قلات پولیس کررہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment