بلوچستان کے علاقے جھل مگسی ، تربت اور دالبندین میں فائرنگ وروڈ حادثے کے 3 مختلف واقعات میں خاتون و بچی سمیت 4افرادہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگیا۔
ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔
فائرنگ کا واقعہ کیچ کے نواحی علاقے گورکوپ کے مقام پر پیش آیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات نو بجے کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہلاک کردیا جس کی شناخت ڈاکٹر علی جان ولد صاحب داد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گولیاں لگنے سے اسکی بھابی زخمی ہوئی ہے۔
زخمی خاتون کو علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
دوسری جانب ضلع جھل مگسی کے گوٹھ مولوی میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جھل مگسی کے گوٹھ مو لوی میں مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے خاتون سمیت 2افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
لیویز کے مطابق واقعہ کی وجہ کاروکاری بتائی جارہی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے مقتولین کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کردی ہیں، جہاں ضابطے کی کا رروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔
علاہ وزیں دالبندین میں ٹریفک حادثے میں ایک بچی ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق دالبندین میں ڈبل گاڑی کو حادثہ پیش ہے۔ گاڑی میں سوار ایک فیملی کے افراد سوار تھا جس میں میاں بیوی اور ایک بچی شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک بچی ہلاک ہوگئی۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔