مشکے میں ریاستی ایجنٹ کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مشکے میں ریاستی ایجنٹ کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے مشکے میں ریاستی ایجنٹ ذاکر ولد جمال کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور اس کی بندوق ضبط کرلی۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے نو اگست کو مشکے کے علاقے قلات چیر میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ایجنٹ ذاکر ولد جمال کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور اس کی بندوق، اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ریاستی ایجنٹ علاقے میں جہدکاروں کی مخبری، عام لوگوں کو تنگ کرنے اور دیگر کئی سماجی بُرائیوں میں ملوث تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کئی دفعہ واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان بلوچستان میں نسل کشی کا مرتکب ہے۔ اس کا ساتھ دینا اس جرم میں شریک ہونے کے برابر ہے۔ بلوچ نسل کشی میں شامل عناصر کو سزا دینا ہماری ذمہ داری اور فرض ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج، تنصیبات اور اس کے آلہ کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment