بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پاکستانی پرچم اور بیجز فروخت کرنے والی ایک اوردکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
حملہ کوئٹہ کے علاقے موتی رام روڈ پر واقع ایک دکان پر ہوا۔
دھماکے کی آواز سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔
واضع رہے کہ گذشتہ روز بھی پاکستانی پرچم بیچنے والے ایک اسٹال کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اگست کے مہینے میںبلوچستان میں پاکستانی پرچم بیچنے والے اسٹالوں پر حملے معمول ہیں ۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
فورسز کے کیمپ پر حملہ تمپ کے علاقےکلاھو میں کی گئی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔