بلوچستان کے علاقے ہرنائی میںکرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ کوئٹہ سے ایک لاش بر آمدہوئی ہے ۔
ہرنائی کے علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے میں کباڑی کا سامان لوڈ کرتے ہوئے 11 ہزار کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ سامان ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ سے نا معلوم شخص کی لاش بر آمد کر لی گئی ۔
پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے ہزار گنجی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید کارروائی جا ری ہے ۔