قلات میں فائرنگ سے پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سنگر نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق قلات میں جوہان کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی فوج کے 2 اہلکار وں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہلاک ہوگئے۔

باخبر ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار ادویات اور سودا سلف لینے کے بعد کیمپ جارہے تھے کہ انہیں راستے میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گذشتہ رات جوہان میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا تھاممکنہ طور پر مذکورہ اہلکار ادویات لیکر کیمپ جارہے تھے۔

لیویز فورس نے موقع پر پہنچ گئی ہے۔

فوجی حکام نے اب تک اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس کی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment