بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنزہائی کمشنر فار ریفیوجیز(یو این ایچ سی آر) کے ایک وفد نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔
انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران جامعہ کے تعلیمی ، تحقیقی ، ترقیاتی منصوبوں ، مستقبل کے تعلیمی پروگرامز ، دو طرفہ تعلقات ، تعلیمی ، تربیتی سرگرمیوں کے مشترکہ فروغ، مستقبل میں ایک دوسرے کے تعاون و اشتراک عمل سے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں یو این ایچ سی آر کے تعاو ن سے جامعہ بلوچستان کے آرٹس بلاک میں تعمیر شدہ مہاجرین طلبہ کے سہولت کے لئے نئے بلاک کا جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان کے ہمراہ افتتاح کیا۔ اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور طلباءو طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یو این ایچ سی آر نے جامعہ بلوچستان کے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کو اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون و اشتراک عمل سے تعلیمی، تحقیقی ، تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طو رپر فروغ دے کر ایک دوسرے کے تجربات ، معلومات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بروئے کار لائے گی۔
جامعہ کے وائس چانسلر نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامہ ملکی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات استوار کئے ہوئے ہیںاور مختلف شعبہ جات میں تحقیقی و تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دینے سمیت مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کررہی ہیں۔
انہوں نے وفد کو جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔
وفد نے جامعہ کے تعلیمی سرگرمیوں کو سراہاںاور وائس چانسلر اور انکے ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔