بلوچستان کے علاقے تربت میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ مچھ میں کوئلہ کان میں کرنٹ لگنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔
ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت کے علاقے سنگانی سر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی کی شناخت سفیان سکنہ کراچی کے نام سے ہوگئی ہے۔
زخمی کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مزید تربت پولیس قانونی کارروائی کر رہی ہے
دوسری جانب مچھ میں کوئلہ کان میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے نور حسین نامی کانکن ہلاک ہوگیا۔
کانکن کے لاش کو سول ہسپتال مچھ لایا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو اس کے آبائی علاقے روانہ کر دیا جائے گا۔