سندھ میں ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو حادثہ، 30 مسافر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے میں 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 30 مسافر ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے میں 30 ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

انہوں نے مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کو ریلیف اور ریسکیو کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

ہزارہ ایکسپریس ٹرین کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی۔

حادثہ نواب شاہ سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا اور نیوز چینلز پر نشر ہونے والی فوٹیج میں مسافروں کی بڑی تعداد کو پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کے پاس جمع دکھایا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment