بلوچستان کے علاقے نوشکی میں تاجروں کولوٹنے کے وارداتوں کیخلاف ہندو پنچائیت کی جانب سے شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی اور احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
احتجاجی ریلی میں بی این پی کے سی ای سی رکن میر خورشید جمالدینـــی، نذیر بلوچ،جمعیت علماء اسلام کے زکریا عادل چاند پینل انجمن تاجران کے صدر چیئرمین شاہ خالدبلوچ جنرل سیکریٹری وحید احمد مینگل،متحدہ انجمن تاجران پینل کے ذوالفقار بلوچ ،اصغر بادینی،سعید بلوچ، ہندو پنچائیت کے چوہدری سندیپ سمیت تاجروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر نوشکی کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئے روز دن دہاڑے تاجروں کو لوٹنے کے واردات ہورہے ہیں لیکن پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے مکمل خاموش ہیں۔پورے شہر میں سیکورٹی اداروں کی چوکیاں قائم ہیں لیکن اس کے باوجودتاجر برادری محفوظ نہیں ہے ۔