کوئٹہ میں فائرنگ ،گوادر،مستونگ ودالبندین میں روڈ حادثہ ، 5 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ ، گوادر ،مستونگ اور دالبندین میں فائرنگ وروڈ حادثات میں غیرملکی سیاح سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے

دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والا ایک اور شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت علی احمد کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب ساحلی شہر گوادرکے حدود میں کوسٹل ہائی وے پر شنکانی درکے مقام پر واٹر ٹینکر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل میں سوار 2 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد یاسین ولد محمد عثمان اورمحمد علی ولد سبزل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں کاتعلق ضلع کیچ سے بتایا جارہا ہے۔

لاشوں کو سول ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر جنگل کراس کے قریب مزدا بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عبدالباسط ساکن زیارت ہلاک ہوگیا۔

لاش ضروری کارروائی کے لیے نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کی گئی۔

دریں اثنا دالبندین کے قریب زامباد گاڑی کی ٹکر سے غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق دالبندین کے قریب زامباد گاڑی کی ٹکر سے پرایک غیر ملکی سیاح موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

اٹھائیس سالہ 28 سالہ سیاح کی شناخت نن میغیول ویلوائو(Nun Miguel vilao)کے نام سے ہوگئی جس کاتعلق پرتگال سے بتایا جاتا ہے۔

حادثے میں زمباد گاڑی کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی زخمی ہوئے۔

زخمیوں اور لاش کو پرنس فہد اسپتال دالبندین پہنچایا گیا۔

اس حوالے سے دالبندین انتظامیہ کا موقف ہے کہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد سفارتخانے کے توسط سے ان کے ملک بھیجا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment