خاران میں پاکستانی فورسز ہاتھوں طالب علم جبری گمشدگی کا شکار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی سیکورٹی اداروں نے ایک طالب علم کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت خاران نوروزآباد روڈ کے رہائشی طالب علم کاشف ایجباڑی ولد قاری عنایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کاشف ایجباڑی خاران کے المعروف تاجر وڈیرہ عبداللہ ایجباڈی کا نواسہ ہے۔

جبری گمشدگی کا واقعہ یکم اگست کو عشاء کے وقت پیش آیا جب پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے متعدد گاریوں میں مذکورہ نوجوان کا تعاقب لتاڈ روڈ سے کیا اور حافظ جمال ناصر مدرسے کے قریب سے اسے اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment